شہید سرفراز اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ، عبدالواحد شاکر
شہید سرفراز اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ، عبدالواحد شاکر
کوئٹہ (پ ر)بلوچستان بوائے سکاوٹ ایسویسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے مناسبت سے کیمپ فائر کی تقریب کا انعقاد بوائے سکاوٹ ہیڈ کوارٹر میں ہوا ۔ تقریب میں کوئٹہ کے مختلف سکولوں کے سینکڑوں طالبعلموں نے شرکت کی ۔ تقریب سے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن سکولز عبدالواحد شاکر نے خطاب کرتے ہوئیں کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اللہ تعالی نے ہمارے بزرگوں کے جہد مسلسل کے بعد ہمیں اس عظیم نعمت سے نوازا ہے ہمیں بحیثت قوم اللہ تعالی کے عطا کردہ نعمت کی شکر ادا کرنا چاہیے ۔
عبدالواحد شاکر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے عظیم فوج نے بھی آزادی کے تحفظ کیلئے جانوں کی نذرانے پیش کئے ہیں ۔ اس کا تازہ لسبیلہ میں ہونے والے المناک واقعہ ہے ااس واقعے میں ہمارے بلوچستان کا کور کمانڈر سرفراز علی اور ان کے دیگر چار ساتھیوں کی شہادت ہے ۔
شہید کورکماندر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ ان کی قربانیاں لازوال ہے ۔
واحد شاکر نے بلوچستان بوائے سکاوٹ ایسویسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بوائے سکاوٹ نے ہمیشہ طالبعلموں اور نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں میں ملک سے محبت اور وطن کی ترقی میں نوجوانوں کی کردار کو فروغ دیتا ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔
تقریب سے بلوچستان بوائے سکاوٹ ایسویسی ایشن کے صوبائی اسسٹینٹ سیکرٹری سعد وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے اس تقریب میں نوجوانوں کی بڑے تعداد موجودگی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان بوائے سکاوٹ ایسویسی ایشن کو اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے نوجوانوں کو یکجہا کیا بلکہ انھیں تربیت فراہم کرکے انھیں ایک ذمہ داری شہری بنایا اور انھیں نوجوانوں نے جب بھی صوبے میں کوئی قدرتی آفت آئی ہے انھیں نوجوانوں نے امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔
تقریب کے اختتام پر سیکرٹری ایجوکیشن سکولز عبدالواحد نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا بلوچستان بوائے سکاوٹ ایسویسی ایشن پر اعتماد ہمارے حوصلوں کو توانا رکھتے ہیں ۔ انشااللہ بلوچستان بوائے سکاوٹ ایسویسی ایشن مستقبل میں بھی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں گا ۔
یاد رہے تقریب کیمپ فائر کی یہ تقریب روایتی طور پر اختتام پذیر ہوئی ۔