خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادرے ایف اے او کے زیر اہتمام بہتر اور صحت مند غذا سب کیلئے کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

1 224

خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادرے ایف اے او کے زیر اہتمام بہتر اور صحت مند غذا سب کیلئے کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اقوام متحدہ ۔انٹر نیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن اور بی آر ڈی سی کے نمائندوں نے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہر ایک تک غذا کی رسائی اور کاشت کے جدید طریقوں سے متعلق آہی فراہم کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حنان ابڑو ۔احمد جان عیسیٰ ۔عطالرحمن ۔عاصمہ گلستان اور دیگر مقررین نے

کہا یے عالمی ادارہ خوراک اور زراعت بلوچستان میں لائیو سٹاک ۔زراعت اور بی آر ڈی سی کے اشتراک سے کسانوں اور کاشت کاروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ ساتھ کاشت کاری کے جدید طریقوں کو متعارف کرانے کیلئے سرگرم ہے جس کے بہتر اورخاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں خاص طور پر دہی علاقوں میں کچن گارڈن اور مرغ بانی اورکشدہ کاری کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد کو تربیت فراہم کرکے مارکیٹنگ کے اصولوں سے آشنا کرایا گیا ہے

بڑھتی آبادی کی وجہ سے کیھتوں کی جگہ ہاوسنگ اسکیمات بن رہی ہیں اسلئے کاشت کاری اور لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے جدت کے اصولوں کو اہنانا ناگزیر ہوچکا یے اس موقع پر عالمی دن کی مناسبت سے مخلتف جامعات کے طبا اور طالبات کے مابین پنٹگ کا مقابلہ اور خواتین کے درمیان کھانے پکانے کا مقابلہ بھی کرایا گیا خواتین اور طالب علموں کی صوصلہ افزائی کیلئے ان کو انعامات اور اسناد سے بھی نوازا گیا شرکا نے عزم کیا کہ غذائی قلت اور خوراک کے دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے عالمی ادارے جو رہنمائی دے رہے ہیں اس سے بھر پور استفادہ کیا جائے گا

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.