پاک فوج کا اسپن بولدک، چمن اور کرم سیکٹرز میں بھرپور جواب ، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی

0 48

پاک فوج کا اسپن بولدک، چمن اور کرم سیکٹرز میں بھرپور جواب ، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی

پاک فوج کا اسپن بولدک، چمن اور کرم سیکٹرز میں بھرپور جواب پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں بلوچستان کے اسپن بولدک اور چمن سیکٹرز میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مادی نقصان پہنچا جس کے بعد عسکریت پسندوں نے پاکستان سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 15 اکتوبر کی صبح افغان طالبان نے اسپن بولدک کے چار مختلف مقامات پر حملہ کیا، تاہم پاک فوج نے منظم حکمتِ عملی کے ذریعے حملے کو پسپا کر دیا۔ کارروائی کے دوران طالبان کے متعدد ٹھکانے، چوکیوں اور ٹینک تباہ کیے گئے اور متعدد جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے عام شہری علاقوں کو بطور پناہ گاہ استعمال کیا، جس سے ان کے انسانی قدروں سے لاتعلقی واضح ہوئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ طالبان نے پاک افغان فرینڈشپ گیٹ کو بھی تباہ کیا، جو دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون اور تجارتی روابط کے تصور کی نفی سمجھا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کرم سیکٹر میں بھی 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنے الخوارج کی جانب سے پاکستانی چوکیوں پر حملہ آور کوششیں کی گئیں، جنہیں پاک فوج نے ناکام بنایا۔ ان کارروائیوں میں 8 افغان چوکیوں اور 6 ٹینکوں کے تباہ ہونے اور 25 تا 30 جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ شکست خوردہ عسکریت پسند سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اور جھوٹی اطلاعات پھیلا رہے ہیں — ان دعوؤں میں کوئی حقیقت موجود نہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب بھرپور، فیصلہ کن اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.