ایران ، ٹریفک حادثہ، 28افغان شہری جاں بحق، 21زخمی

0 223

تہران:  خاش قصبے کے قریب ٹریفک حادثے میں 28افغان شہری ہلاک جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے قصبے خاش میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔حکام کے مطابق یہ علاقہ افغان مہاجرین کی کینٹینرز میں غیر قانونی آمدورفت کے لیے انسانی اسمگلرز کے استعمال میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کا شمار ٹریفک اصولوں پر عمل نہ کرنے والے بدترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال تقریبا 17ہزار افراد ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.