ملک و قوم کی ترقی بہتر تعلیم سے ہی ممکن ہے۔پروفیسر خورشید احمد
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ پروفیسر خورشید احمد نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ بہتر تعلیم کیلئے کوشاں ہے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا مقصد نوجوان نسل کو بہتر سے بہتر تعلیم سے آراستہ کرنا ہے کیونکہ بہتر تعلیم سے ہی بہتر مستقبل کا حصول ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ اعلی تعلیمی درسگاہوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے تعلیمی درسگاہوں میں بہتری اور میرٹ بہت اہم اور ضروری ہے۔ تعلیمی درسگاہوں کی بہتری سے ہی ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے جو قومیں تعلیم پر توجہ دینے سے قاصر ہیں وہ قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی۔ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ پروفیسر خورشید احمد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اساتذہ کرام پڑھائی پر بھرپور توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ طلبہ و طالبات کی کامیابی ہی اساتزہ کرام کی بہتر پڑھائی سے ہی ممکن ہے اور طلبہ و طالبات بھی تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دیں تا کہ کچھ بن سکے۔