انسانی اسمگلرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ، ادارے جرم کے خاتمے کیلئے دن رات کام کریں ، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ، متعلقہ ادارے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے خاتمے کیلئے دن رات محنت کر یں۔ایف آئی اے اورآئی بی افسران سے ملاقات کےد وران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے۔ہباز شریف نے کہا کہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصرکی سرکوبی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران کو 10،10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز بھی دیں۔