انسانی قیمتی جانوں کاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا،غلام نبی مری
بوہڑھی میں گیس سلنڈر پھٹنے کے ناخوشگوار حادثہ میں 7بچے شہید اور25سے زائد معصوم بچے جھلس کرشدید زخمی ہوگئے ہیں
کوہلو جو کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے حکومت جاں بحق بچوں کے لواحقین کی مالی مدد کے لئے پیکیج کا عملی اعلان کرے
کوئٹہ (ویب ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، بی این پی کوہلو کے ضلعی صدر ملک گامن خان مری، جنرل سیکرٹری میر فاروق مری اور ضلعی سینئر نائب صدر نوریز بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ دنوں کوہلو کے علاقے بوہڑی میں شادی کے تقریب کے موقع پر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بچوں کی شہادتیں اور جھلس کر شدید زخمی ہونے والے دلخراش سانحے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
کہ بوہڑھی میں گیس سلنڈر پھٹنے کے ناخوشگوار حادثہ میں 7بچے شہید اور25سے زائد معصوم بچے جھلس کرشدید زخمی ہوگئے ہیں جو اس وقت بھی ملتان کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں اس وقت 5کی حالت تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے،
کوہلو جو کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے حکومت جاں بحق بچوں کے لواحقین کی مالی مدد کے لئے پیکیج کا عملی اعلان کرے اور ملتان میں زیر علاج بچوں کو مفت علاج و معالجے کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
انسانی قیمتی جانوں کاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا تاہم شہداءکے غریب لواحقین کی مالی تعاون سے ان کے دکھ درد میں کمی لائی جاسکتی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اکابرین ، رہنما اور کارکن نہ صرف ہر مشکل گھڑی میں عوام کے درمیان انکے غم و خوشی اور مشکلات و مصائب کو دور کرنے اجاگر کرکے ارباب اختیار کے توجہ مبذول کرانے کےلیے ہمہ وقت آواز بلند کرتے ہوئے جدوجہد میں مصروف عمل ھیں
اور اپنے عوام کو کسی بھی مشکل و مصائب تکلیف کی صورت میں تن و تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ متاثرین کی ہر مدد کے لئے صف اول کا کردار ادا کریں گے آج بھی بی این پی کوہلو کے متاثرہ غریب اور پسماندہ علاقے کی عوام کے ساتھ کھڑے ہے بلکہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی انہوں نے دعا کی ہے
کہ اللہ تعالی حادثے میں جھلس کر شہید ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔