امن و امان کو خراب کرنے پر سمجھوتا نہیں کرینگے،منیر بلوچ

0 234

کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جسٹس مسکانزئی کی شہادت کسی المیہ سے کم نہیں جسٹس نور محمد مسکانزئی ایک باصلاحیت اور مخلص شخصیت کے مالک تھے ان کی شہادت سے بلوچستان سمیت ملک بھر کا بہت بڑا نقصان ہوا جسٹس مسکانزئی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے پاکستان تحریک انصاف ایسے واقعات کی پرزور مذمت کرتی ہے، جسٹس مسکانزئی کا شمار بلوچستان کے باصلاحیت اور قابل لوگوں میں ہوتا تھا ایسے لوگوں کی شہادت

سے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے دہشت گرد ہمارے اس پر امن ماحول کے دشمن ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں سکیورٹی فورسز اور عوام مل کر پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرتناک شکست دیں گے کسی بھی صورت میں بلوچستان کے امن و امان کو خراب کرنے پر سمجھوتا نہیں کریں گے ہم جسٹس نور محمد مسکانزئی کی شہادت پر ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں اللہ تعالی جسٹس نور محمد مسکانزئی کے سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.