لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے کاشت کاروں کیلئے بڑا فیصلہ سنا دیا

0 222

لاہور(ویب ڈیسک)جسٹس جواد حسن نے اشرف زکا کی درخواست پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے دوسرے صوبوں کو گنے کی فروخت کا اقدام درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسان کو آئین کے تحت حقوقِ میسر ہیں، وہ جہاں چاہیں گنا فروخت کریں، شوگر ملز کو اختیار نہیں کہ کسان کو معاشی طور پر کمزور کریں۔

ہائیکورٹ نے گنے کے کاشت کاروں کیلئے بڑا فیصلہ سنا دیا کہ کسان کی مرضی ہے وہ جہاں چاہے گنا فروخت کرے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کسان کو گنے کی فروخت سے روکنے کا کوئی قانون نہیں، ترمیم کے بعد کاشت کاروں کو بینک سے ادائیگی ہورہی ہے، کین کمشنر نے اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ شوگر ملز کو پرچیز سنٹر (خریداری مرکز) کی اجازت نہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.