درمحمد بنگلزئی کا مولانا جاوید صاحب کی وفات پر اظہار تعزیت

0 410

درمحمد بنگلزئی کا مولانا جاوید صاحب کی وفات پر اظہار تعزیت
یہ سن کر دل بہت افسردہ ہوا کہ مولانا جاوید صاحب اب ہم میں نہیں رہے۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ
مولانا صاحب سے آخری ملاقات صرف چند دن پہلے، جمعرات کو ہوئی تھی، جب میں اور ماسٹر محمد ہاشم مینگل صاحب ان کے والدہ محترمہ کے فاتحہ خوانی کے لیے گے تھے۔
کون جانتا تھا کہ یہ ملاقات ہماری آخری ملاقات ہوگی؟مولانا جاوید صاحب ایک شفیق، مخلص اور بے حد محترم شخصیت تھے۔ ان کے ساتھ میرا تعلق صرف ظاہری نہیں تھا، بلکہ دل سے ان کی محبت اور ان کے اخلاق نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا۔
مولانا صاحب کی رحلت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ اپنی عاجزی، محبت اور علم کی روشنی سے ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔ آمین۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.