احسن اقبال نے سرکاری گاڑی واپس کر دی
احسن اقبال نے سرکاری گاڑی واپس کر دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سرکاری گاڑی واپس کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے سرکاری گاڑی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث واپس کی ہے۔ احسن اقبال نے اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط بھی لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ مہنگی گاڑی کی جگہ چھوٹی گاڑی استعمال کی جا سکتی ہے،عوام بھی ملک کو درپیش مالی مشکلات کا سامنا کریں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) نے ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات
کے پیش نظر بغیر تنخواہ کے کام کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیروں کا بڑا فیصلہ سامنے آیا جس کے تحت اب لیگی وزرا بغیر تنخواہ کام کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے وزرا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا۔ وزراءنے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا۔بارہ وفاقی وزرائکا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔تین وزرائے مملکت کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزرا، وزرا مملکت رضاکارانہ بنیادوں پر کام کریں گے۔ وزیراعظم پہلے ہی 14معاونین
خصوصی کی بلا معاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرچکے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مثال ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کابینہ کے ارکان بلامعاوضہ کام کریں گے۔وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کے دستخطوں سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق معاونین
نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہشمند ہیں،وہ اس مشکل صورتحال میں بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا گیا۔جبکہ وزیراعظم آفس نے اخراجات کیلئے وزارت خزانہ سے اضافی فنڈز مانگ لیے،وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری مصروفیات پر اخراجات کی مد میں فنڈز مانگے گئے۔