صوبائی حکومت نے جاں بحق اور زخمی افراد کے لئے معاوضے کی رقم فراہم کی ہے،ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر
شیرانی(خ ن)پٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے اور بارشوں و سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں، ان خیالات کا ظہار انہوں نے آگ کے باعث جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین میں معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈپٹی کمشنر نے جاں بحق تین افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ اور زخمی ایک شخص کو ایک لاکھ روپے معاوضے کا چیک دیاگیا جبکہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ
پچاس خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر نے کہا کہ 23 مئی کوشیرانی کے جنگلات میں لگنے والے آگ کے نتیجے میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، انہوں نے کہا کہ آگ کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جاں بحق اور زخمی افراد کے لئے معاوضے کی رقم فراہم کی ہے معاضہ انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتا تا ہم اس سے لواحقین کی مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے آئندہ بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین نے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔