شہید نذیر عباسی عوامی جدوجہد کے علامت تھے،مالک بلوچ
شہید نذیر عباسی عوامی جدوجہد کے علامت تھے،مالک بلوچ
کراچی(ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 20 اگست کو ساڑھے تین بجے شہید نذیر عباس کی برسی پر آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ نیشنل پارٹی کے کراچی میں موجود تمام ساتھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ شہید نذیر عباسی عوامی جدوجہد کے علامت تھے جھنوں نے پاکستان میں جمہوریت اور سماجی انصاف کے
حصول کی سیاسی جدوجہد میں اپنا عملی کردار ادا کیا، ملک میں طبقاتی ناانصافی، استحصالی سماج اور انسانی آزادی و سربلندی کے لیے جدوجہد میں گرفتار ہوئے جہاں انھیں انسانیت سوز تشدد و اذیت کا سامنا رہا اور وہ شہید ہوئے۔ شہید نذیر عباسی کو ان کی سیاسی و طبقاتی جدوجہد اور سیاسی جرات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انھوں نے کھاکہ ملک میں نوجوان سیاسی قیادت کے
خلاف ریاست اور ریاستی اداروں کا روئیہ شروع دن سے غیر منصفانہ اور پر تشدد رہا ہے سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرنا ماورائے آئین و قانون اذیت گاوں میں ان پر انسانیت سوز تشدد اور جبری طور پر لاپتہ کرنے کا سلسلہ تاریخی ہے اور حکمرانوں کی پالیسیوں میں تاحال کوئی تبدیلی سامنے نہیں آرہی ہے