ملک میں چینی کی ہول سیل قیمت 69 روپے فی کلو ہو گئی
اسلام آباد (این این آئی)ملک میں چینی کی ہول سیل قیمت 69 روپے فی کلو ہو گئی ۔ذرائع وزارت صنعت کے مطابق کرشنگ سیزن کے آغاز پر اتنی زیادہ ہول سیل قیمت پہلے ریکارڈ نہیں کی گئی سندھ میں چینی کی پرچون قیمت 80 روپے اور پنجاب میں 75 روپے فی کلو ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے فوری اقدامات نہ لیئے تومئی تک چینی کی پرچون قیمت 100 روپے سے تجاوزکرجائیگی۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں گنے کی قیمت فروخت 192 روپے اور پنجاب میں 190 روپے فی من مقرر ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال چینی کی پیداوار53 لاکھ ٹن رہنے کا اندازہ ہے ،ملک کی سالانہ چینی ضروریات کا اندازہ 55 لاکھ ٹن ہے ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ سال کیساڑھے پانچ لاکھ ٹن چینی کے ذخائردستیاب ہیں ۔ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے حکومت چینی کی برآمد پرپابندی عائد کرنی چاہیے۔