مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،نور محمد دمڑ

1 399

کوئٹہ (جی این ایم)سینئر صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان حاجی نور محمد دمڑ نے لاہور کے علاقے انار کلی میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف

 

جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔وزیر خزانہ نے دھماکے میں شہیدوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور بلوچستان کے عوام  پنجاب کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک )سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ کی سیکرٹری  وزارت منصوبہ بندی و ترقی عبدالعزیز عقلی سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.