کلی جیو کوز باغ کے علاقے میں صفائی کا کوئی نظام نہیں ،در محمد بنگلزئی
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) در محمد بنگلزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلی جیو کوز باغ کے علاقے میں صفائی کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جس سے نہ صرف بدبو پھیل رہی ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام اور میونسپل کمیٹی کو اس مسئلے پر فوری توجہ دینی چاہیے اور صفائی کے مو¿ثر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ علاقے کے مکینوں کو صاف اور صحت مند ماحول میسر آسکے۔۔در محمد بنگلزئی نے میونسپل انتظامیہ اورحکام بالا سے اپیل کی کہ کلی جیو کوز باغ میں صفائی کا مستقل نظام قائم کیا جائے اور علاقے کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔