مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے کا کیس، عدالت کا ملزموں کو رہا کرنےکا حکم

0 293

مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے کا کیس، عدالت کا ملزموں کو رہا کرنےکا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار ملزموں کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔ سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے سے متعلق کیس میں ملزم راو¿ گل خان، ارشد خان اور غلام شبیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی

 

عدالت پیش کیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ملزموں راو¿ گل، ارشد خان اور غلام شبیر کو ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 

تفتیشی افسر نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.