بلوچستان کے تین اضلاع کو بی ایریا سے اے میں تبدیل کیا گیا جس کے بعد یہاں قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری لیویز سے لیکر پولیس کو دی جائے گی

0 222

کوئٹہ  بلوچستان کے تین اضلاع کو بی ایریا سے اے میں تبدیل کیا گیا جس کے بعد یہاں قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری لیویز سے لیکر پولیس کو دی جائے گی۔محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے نوٹیفیکشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ساحلی شہر گوادر اور لسبیلہ میں لیویز ایریا کو پولیس ایریا میں تبدیل کیا گیا ہے۔مذکورہ تبدیلی بلوچستان پولیس ایکٹ 2011 اور بلوچستان لیویز فورس ایکٹ 2010 کے تحت عمل میں لائی گئی۔ بلوچستان پولیس کو متلعقہ اضلاع کے لیویز ایریا کی حدود کے اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔اپوزیشن صوبائی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں جن علاقوں کو لیویز سے لے کر پولیس کے سپرد کیا گیا وہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہوگئی۔حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ سابقہ تجربات اور بلوچستان کی موجودہ بدامنی کی صورتحال میں ایسے غیردانشمندانہ فیصلوں سے گریز کیا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.