نوشکی‘ ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

0 275

نوشکی  ہندو برادری نے ملک کی دیگر شہروں کی طرح نوشکی میں بھی ہولی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا ،نوجوان ایک دوسرے کو رنگ لگاتے ہوے ہولی کی تقریبات میں چار چاند لگادی ہولی کی سب سے بڑا تقریب مقامی مندر میں منعقد ہوہی جہاں ہندو پنچاہیت کے سرکردہ شخصیات اور نوجوانوں بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا کرنل اظہر علی شیراز اور دیگر نے ہولی کے موقع پر ہندوبرادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے تقریب میں شریک ہوے تو کالی مندر قومی ترانہ۔ملی نغموں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ہندوبرادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کمانڈنٹ اظہر علی شیراز،چوہدری سندیپ،چوہدری گرداری۔چوہدری ہری چند ،مکیش لال اور دیگر نے کہاکہ پاکستان کے شہر شہر میں ہولی کی تقریبات اس بات کی دلیل ہے کہ وطن عزیز میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مذہبی آزادی حاصل ہیں وطن عزیز کی قیام کے بعد استحکام پاکستان میں ہندوبرادری کی قربانیاں کسی سے کم نہیں ہیں پاکستان کی حفاظت کے لیے مسلمانوں کی طرح مذہبی اقلیتیں بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ہولی کی تقریب میں ہندو برادری کے رہنماوں نے کمانڈنٹ اظہر علی شیراز۔کرنل محمد آصف ۔صوبیدار میجر محمدظریف کو ہندوپنچاہیت کی جانب سے بلوچی چادر اور مٹھاہی پیش کیے جبکہ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.