ذہنی صحت کے پیش نظر بھارت میں قید نیپالی شہری 40 سال بعد رہا
ذہنی صحت کے پیش نظر بھارت میں قید نیپالی شہری 40 سال بعد رہا
کولکتہ(ویب ڈیسک)بھارت میں0سال سے زیادہ عرصے تک قید رہنے والے ایک نیپالی شہری دیپک جیسی تیمسینا کو رہا کر دیا گیا ہے۔ کولکتہ کی ہائی کورٹ نے دیپک کی رہائی کا حکم بدھ کی شام کو دیا تھا جس پر گزشتہ روز عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق رہائی کی خبر سنتے ہی دیپک جیسی تیمسینا کے بھائی پرکاش چندر تیمسینا نیپال سے سیدھا کولکتہ پہنچے۔دیپک کا مقدمہ لڑنے والے کولکتہ میں مقیم وکیل ہیرک سنہا نے بتایا کہ رہائی کے باوجود نیپالی شہری کے خلاف مقدمہ چلتا رہے گا
کیونکہ انھیں مکمل طور پر کیس سے بری نہیں کیا گیا ہے۔وکیل کے مطابق یہ ایک ہارڈ شپ کا کیس تھا، جس میں عدالت نے ملزم کی ذہنی حالت کو دیکھتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔چار دہائیوں بعد جیل سے رہائی پر جب میڈیا نے ان سے بات کرنا چاہی تو وہ خاموش رہے اور کچھ بول نہ سکے