کوئٹہ،مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ ہوں، مسعود خان لونی

0 327

کوئٹہ:صوبائی وزیر سردار مسعود خان لونی نےدکی حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے دکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں نے اس وقت سیلابی صورتحال سے ڈسٹرکٹ دکی تحصیل تھل چوٹیالی اورتحصل لونی میں سب سے زیادہ نقصانات ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سےتباہ کاری19 یونین کونسل میں 350سےمتعدد گھر منہدم ہوگئے
اور سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے لوگ کھلے آسمان تلے شدید بارش میں رات گزارنے پہ مجبور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سردار مسعود خان لونی نےدکی پریس کلب سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسیٰ خیل سے ٹیلیفون پر گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے عوام کیساتھ ہیں سردار مسعود خان لونی نےکہا کہ کمرکی تکلیف کی وجہ سے علاقے میں موجود نہیں علاج معالجہ کے لیے آج کراچی سےکوئٹہ پہنچ گیاہوں
تو دکی کے لئے سردارخوشدل خان لونی اورسردارایمل خان لونی جلدہی دکی کادورہ کررہےہیں جب سے سیلاب آیا ہے ایک پل کیلئے بھی چین سے نہیں بیٹھا ہوں۔
ضلعی انتظامیہ کو اسی دن سے الرٹ رکھا ہے جو امدادی سرگرمیوں میں دن رات حصہ لیں رہےہیں۔ اس ضمن میں پی ڈی ایم اے حکام سے بھی رابطے میں ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان وغیرہ روانہ کردیا گیا ہے جو متاثرین میں بلاامتیاز تقسیم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ بڑا ہونے اور روڈ سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعث ضلعی انتظامیہ کو چند ایک مقامات تک پہنچنے میں دشواری پیش ارہی ہے۔اس وقت متاثرین کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان سے باخبر ہوں قدرتی آفت کا مقابلہ ہمت صبروتحمل سے کیا جاتا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں ہم آپ کیساتھ ہے۔سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کاٹرک آج رات روانہ کردیا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہوں ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں سیلابی ریلوں سے بچاؤ کےلئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ عوام جانی آور مالی نقصانات سے محفوظ رہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.