مہوش حیات کے بعد عائشہ عمر بھی تمغہ ملنے پر تنقید کی زد میں

0 226
کراچی  مہوش حیات کے بعد اب عائشہ عمر بھی تمغہ ملنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر کو شوبز انڈسٹری میں 10 سالہ خدمات کے اعتراف میں ایک انٹرنیشنل فانڈیشن کی جانب سے تمغہ فخر پاکستان اورگلوبل وومن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ عائشہ عمر نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنی خوشی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے فانڈیشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ میں اپنے ملک کے لیے اسی طرح فخر کا باعث بنتی رہوں گی۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کو عائشہ کو تمغہ فخرِ پاکستان ملنا ہضم نہیں ہورہا اور انہوں نے مہوش حیات کی طرح عائشہ عمر کو بھی یہ اعزاز ملنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عائشہ عمر بطور ماڈل اچھی ہے پر یہ اس ایوارڈ کے قابل نہیں، کوئی ایک کام بتادو عائشہ کا جس کی وجہ سے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔تاہم جہاں کچھ لوگوں نے عائشہ پر تنقید کی وہیں ان کے چاہنے والوں نے انہیں اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی اور کہا آپ اس ایوارڈ کی حقدار تھیں اسی لیے یہ اعزاز آپ کو دیا گیا۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.