بیدار ھونے تک

1 220

دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے تیزی سے سفر کررھی ھے۔ ہتھیار ہوں یا تجارت یا پھر تعلیم و تربیت گو کہ ہر میدان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تمام امور کو نہ صرف بآسانی بلکہ سبک رفتار بنادیا ھے اب دنیا آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی طرف رواں دواں ھے اور کئی ممالک آرٹیفیشل ٹیکنالوجی میں نت نئی مصنوعات اور ایجادات کرچکے ھیں ان میں چین امریکہ جاپان کوریا فرانس برطانیہ کینیڈا سمیت روس کی کئی ریاستوں نے گراں قدر اقدامات کرچکے ہیں۔ ھمارے پڑوسی ممالک بھارت ایران ترکیہ اور اب بنگلہ دیش بھی آرٹیفیشل ٹیکنالوجی میں قدم رکھ چکا ہے۔ سعودی عرب اور عرب امارات بھی اس دوڑ میں شامل ھیں لیکن ھمارا ملک بہت پیچھے اور سست روی کا شکار ھے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی آج تک پاکستان بھر کے پینشنرز کے سلسلے میں اپلیکیشن تیار کرنے سے قاصر رھا ھے جو وقت کی انتہائی ضرورت ھے۔ پینشنرز اپلیکیشن سے جہاں گھوسٹ اور جعلی ملازمین کا قلع قمع ممکن ھوگا وہیں قومی خذانے کی لوٹ مار اور چوری کی روک تھام بھی ممکن ھوسکتی ھے۔ اس اپلیکیشن کے روک تھام اور بندش میں خود حکومتیں رکاوٹ اور بندش کا باعث بنی ھوئی ھیں۔ اے جی پی آر اور اے جی سندھ، پنجاب، بلوچستان و دیگر صوبوں کی رپورٹ کے مطابق سیاسی بنیادوں پر تعینات ملازمین کیلئے وفاق اور صوبے ناجائز سہولیات بہم پہنچا رھے ھیں اور ظاہری طور پر قانونی ضوابط میں رہنے والے پینشنرز کی مشکلات میں اضافہ در اضافہ کرکے ظلم و زیادتی کی نئی رقم کی جارھی ھے۔ ملک بھر میں بسنے والے پینشنروں کے ترجمانوں کا کہنا ھے کہ پینشنرز حضرات جس قدر اس ملک میں ذلیل و خوار اور بناء وجہ تکالیف سے دوچار ھیں یہ کسی بھی ریاست میں نہ دیکھا گیا نہ سنا گیا اس بابت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مستفید ھونا ہی عقلمندی ھے۔ ملک بھر کے پینشنرز کے مسائل دشواری اذیت اور تکالیف کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ فلاحی ریاست جمہوری ریاست اور اسلامی ریاست کو زیب نہیں دیتا کہ ضعیف کمزور لاغر اور بیمار بوڑھے بوڑھیاں بینکوں کے چکر کاٹتی پھریں۔ آج کے ٹیکنالوجی کے زمانے میں بچے سے لیکر بوڑھے تک موبائل استعمال کرنا جانتے ھیں یہ کہہ کر رد کردینا کہ پینشنرز اپلیکیشن کو کس طرح یہ ضعیف پینشنرز استعمال کرسکتے ہیں تو ان بااختیار افسران کو بتاتا چلوں کہ گھر میں ہر بچہ بچی موبائل استعمال کرنا بہت اچھی طرح سے واقف ھوتے ھیں آپ حکومت والے ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھ کے محاورے پر ہرگز نہ چلیں اگر نیک نیت ھوتی ھے تو اللہ منزل آسان کردیتا ھے۔ وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کو چاہئے کہ پینشنرز اپلیکیشن پر کام کریں اور ہر وہ پہلو بھی شامل کریں جس سے گھوسٹ اور جعل ساز ناکام ھوجائیں اور جائز پینشنرز بآسانی اپنی پینشن کی رقم حاصل کرسکیں یہ کوئی معمولی کام یا معمولی نیکی نہیں ھے کیونکہ اس عمل سے لاکھوں نہیں کڑوروں لوگوں کو سہولت آسانی میسر آئے گی۔ گھر بیٹھے پینشنرز حکومتی اداروں کو مطلوبہ معلومات اور اسکینگ دے سکیں گے۔ اسکینگ کا عمل فنگرز کے علاوہ آنکھ اور چہرے سے بھی منسلک کیا جائے تاکہ جن کی فنگرز نہیں آتی ہیں وہ اپنی آنکھ اور چہرے سے اسکینگ کرواسکیں اور اس طرح بائیومیٹک کا عمل بھی مکمل ھوجائے گا۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! ایک بات واضع کرتا چلوں کہ میاں نوازشریف و شہباز شریف، آصف علی زرداری، اسفنند یار ولی و مولانا فضل الرحمان، عمران خان و شیخ رشید، خالد مقبول صدیقی و چوہدری شجاعت سمیت دیگر سیاستدان و حکمران اپنے اپنے ذاتی فوائد میں انتہا کے ذہین فطین قابل لائق چالاک ہوشیار اور با خبر رہتے ھیں لیکن جب عوام و قوم کی بات سامنے آتی ھے تو ان کے منہ سے بڑے بڑے بول دعوے وعدے عہد جھوٹ و منافقت کیساتھ بلند ھوتے ھیں۔ جمہوریت کے اس سفر میں آج تک ان سب نے پینشنرز کے متعلق نہیں سوچا غور کیا اور احساس و درد محسوس کیا۔ انہیں آخر کب تک صحافی جگاتا رہیگا بیدار کرتا رہیگا کیا ان سب میں احساس کی کیفیت دفن ھوگئی اگر ذرا برابر بھی رہی ھوگی تو ضرور بلضرور میری تحریر سے کچھ مثبت عملی اقدام کر گزریں گے یہ تو وقت ہی بتاتا ھے کہ ان سب میں انسانیت باقی ھے یا ختم ھوگئی آخر میں الطاف حسین حالیؕ کا شعر یاد آیا کہ ” کرو مہربانی تم اہل زمیں پر، خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر”۔۔۔۔!!

You might also like
1 Comment
  1. […] ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 600 سے زائد افراد جاں بحق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.