کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ضلع کیچ بالخصوص تربت میں ڈینگی وائرس پھیلنے
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ضلع کیچ بالخصوص تربت میں ڈینگی وائرس پھیلنے اور اس سے لوگوں کی بڑی تعداد میں متاثرہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے ڈینگی صورتحال کی رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ نے ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پراقدامات کرنے اور ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مشتمل خصوصی ٹیمیں فوری طور پر تربت روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے حکومت پنجاب کے کامیاب اقدامات اور تجربات سے استفادہ کرنے اور عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کی معلومات اور آگاہی کے لئے خصوصی مہم شروع کرنے، سیمیناروں کے انعقاد اور گھر گھر ڈینگی وائرس کے خاتمے کا سپرے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
[…] (ویب ڈیسک)ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے معززین اور معتبرین شہہ مراد۔ مصطفیٰ […]