وقت گزرنے کےساتھ ساتھ  پاکستان اور چین کے تعلقات مذید مستحکم ہو رہے ہیں ،لیاقت شاہوانی

0 439

کوئٹہ(خ ن)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پاکستان اور چین کے درمیان70 سالہ سفارتی تعلقات قائم ہونے پر دونوں ممالک کی عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دی  ہے اپنے ایک تہنیتی  پیغام میں انہوں نے کہا  کہ چین کی پاکستان بالخصوص بلوچستان میں میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  پاکستان اور چین کے تعلقات مذید مستحکم ہو رہے ہیں

جس کی بناءپر پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری۔ صنعتی۔افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے  جس کی وجہ سے پاک چین تعلقات سٹریٹیجک کوآپریٹیو پارٹنر شپ  میں بدل چکے ہیں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبے  میں سی پیک کے تحت زیادہ سے زیادہ منصوبے شروع کرانے اور مقامی افراد کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے میں چینی حکومت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ان میگا پروجیکٹس ہی کی بدولت  سی پیک خطے  میں گیم چینجر کی حیثیت اختیار کر چکا ہے  اور ان بڑے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے پاکستان خاص طور پر بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی وباءکورونا کے خاتمے کے حوالے سے چین کی خدمات و تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اورمستقبل میں انشاءاللہ پاک چین تعلقات  مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.