زیادہ پیسے خرچ نہیں کرتیں اور پیسے جمع کرنے کو ترجیح دیتی ہیں،ٹوئنکل کھنہ

0 381

زیادہ پیسے خرچ نہیں کرتیں اور پیسے جمع کرنے کو ترجیح دیتی ہیں،ٹوئنکل کھنہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ٹوئنکل کھنہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے بتائیں ہماری ماں نے صرف آلو پراٹھے نہیں کھلائے بلکہ تعلیمی اخراجات بھی ادا کیے۔ٹوئنکل نے کہا کہ وہ زیادہ پیسے خرچ نہیں کرتیں اور پیسے جمع کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ٹوئنکل نے بتایا کہ بچوں آرف اور نتارا کی تعلیم کے اخراجات میں نے پورے کیے اور خود بھی ایک ماسٹرز کورس میں

 

داخلہ لیا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ 17 سال کی عمر میں پہلی تنخواہ ملی تو اس سے جی بھر کر لڈو خریدے تھے۔لیکن جب پہلا چیک وصول کیا تو اس سے گاڑی خریدی، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ بچوں کی تعلیم کے اخراجات میں پورے کروں گی۔ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ میں وہ ماں بننا چاہتی ہوں جن کے بارے میں بچے کہیں کہ امی نے تعلیم کے پیسے بھی دیے ہیں، صرف آلو پراٹھے نہیں کھلائے۔یاد رہے کہ ٹوئنکل کھنہ اکشے کمار کی اہلیہ ہیں، 1995 میں انہوں نے فلم ’برسات‘ سے ڈیبیو کیا اور 2001 میں ’لوو کیلئے کچھ بھی کرے گا‘ سے اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.