تھل جیپ ریلی نے سماں باندھ دیا
تحریر۔حماد رضا
ضلع لیہّ کا شمار جنوبی پنجاب کے اہم مراکز میں کیا جاتا ہے اس کی ایک سمت جہاں اسے دریائے سندھ چھوتا ہوا گزرتا ہے وہیں اس کی دوسری سمت لق و دق صحرا واقعہ ہے جس کی چاندنی راتوں کا نظارہ کوءکیمپنگ کرنے والا من چلاّ ہی بتا سکتا ہے صحرا میں اگنے والی مخصوص جھاڑیاں اور خاص طور پر صحراءکیکٹس دیکھنے والے کو یوں تاثر دیتے ہیں جیسے وہ کوءاداس افسانہ سنانے کی کوشش کر رہے ہوں دوسرے لفظوں میں اگر کہا جائے تو یہ خطہ ارض جنگلوں اور صحرا سے گھرا ہوا قدرت کا وہ شاہکار ہے جو چیخ چیخ کر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا نظر آتا ہے لیہ کا صحرا? تھل ماضی میں عرب شکاریوں کی توجہ کا خصوصی مرکز رہا ہے عرب شہزادوں کی یہ تلور کے شکار کے حوالے سے من پسند جگہہ رہی ہے بہت کم لوگوں کے علم میں یہ بات ہے کہ موجودہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان بھی شکار کی غرض سے اکثر و بیشتر لیہ تشریف لاتے رہے ہیں لیہ میں ہر سال منعقد ہونے والی تھل جیپ ریلی نے تو گویا ایسے جیسے اس کی شہرت کو دووام ہی بخش دیا ہے بلکہ اگر یوں کہا جا? کے تھل ڈیزرٹ ریلی اب لیہ کی پہچان بنتی جا رہی ہے تو یہ قطعاً غلط نا ہو گا ہر سال ضلع لیہ میں اس جیپ ریلی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں اور اس ریس کے انعقاد سے چند دنوں کے لیے جنگل میں منگل کا سا سماں پیدا ہو جاتا ہے اس سال کی پانچویں تھل ریلی کا انعقاد بیس سے بائیس نومبر تک کیا گیا اور اس حوالے سے سیکیورٹی کے شاندار اقدامات کیے گئے تھے سیکیورٹی کے حوالے سے لیہ پولیس کا کردار ہمیشہ سے ہی مثالی اور قابلِ تعریف رہا ہے اس سال ریس میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے کل اکاسی گاڑیوں نے رجسٹریشن کراءجن میں مرد ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ خواتین ڈرائیورز بھی شامل تھیں ریس کے پہلے روز گاڑیوں کی ٹیگنگ رجسٹریشن اور کوالیفائنگ راو ¿نڈ کے مراحل کو مکمل کیا گیا ریس کو دو حصوں سٹاک اور خواتین کیٹگری میں تقسیم کیا گیا تھا ریس کے دوسرے روز ڈرائیورز نے ایک سو پانچ کلو میٹر لمبے ٹریک پر اپنے فن کا کمال مہارت سے مظاہرہ کیا صحرا کا سینہ چیرتی ان جیپوں نے شائقین کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کر دیا خواتین کیٹگری میں سلمی خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی انھوں نے مقررہ فا صلہ ایک گھنٹے چھبیس منٹ اور بائیس سیکنڈ میں طے کیا جبکہ مردوں کی اےکیٹگری میں خواجہ تیمور نے میدان مارا انھوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ تیرہ منٹ اور پانچ سیکنڈ میں طے کیا یاد رہے مردوں کی سٹاک کیٹگری کو اے بی سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا تھا جب کہ ریس کے تیسرے روز پری پیڈ کیٹگری کی اے کلاس میں صاحبزادہ سلطان محمد علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی انھوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ چھ منٹ اور چودہ سیکنڈ میں طے کر کے اختتامی لائن کو عبور کیا پچھلی ریس کے فاتح آصف فضل چوہدری اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اس موقع پر چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت علاقاءجھومر گھڑ ڈانس اور نیزہ بازی کے مظاہرے بھی کیے گیے کھانوں کے سٹالز کو بھی بڑے اہتمام سے سجایا گیا تھا اس موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیائ بے شک مبارکباد کے مستحق ہیں وہیں دیگر محکموں نے بھی اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے نبھائیں صوباءپارلیمانی سیکرٹری زراعت طاھر رندھاوا کی خصوصی شرکت نے بھی تقریب کو چار چاند لگا ? رکھے بلا شبہ کرونا جیسی سنگین صورتِ حال میں اس قسم کے میلے کا انعقاد کسی نعمت سے کم نہیں تھا امید کرتا ہوں تھل جیپ ریلی ایسے ہی ہر سال اپنا سماں باندھتی رہے گی