افواج پاکستان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،محمد نادر خان

1 264

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ افواج پاکستان کے جوانوں کی عظمت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کی اشد ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے دہشت گردی ایک ناسور ہے اور

ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے.معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی حفاظت صرف پولیس اور افواج پاکستان کی نہیں بلکہ ہم سب کی اہم زمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ناممکن ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] محمد نادر خان کاپولیس موبائل پر شدت پسندوں کی طرف سے حملے کی شدید مذمت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.