موجودہ وزیر اعظم اقتدار ختم ہونے کے فوری بعد ملک سے فرار ہو جائیگا، نیئر حسین بخاری
ایبٹ آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ موجودہ وزیر اعظم اقتدار ختم ہونے کے فوری بعد ملک سے فرار ہو جائیگا۔پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کیباعث ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی کابینہ صرف گالی کی سیاست کر رہی ہے،عمران حکومت نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے نیب قوانین میں تبدیلی کی۔ انہوںنے کہاکہ صحافت کے شعبے نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران حکومت کی سوشل میڈیا پر مخالفت پر حکومت پابندیاں لگانے جا رہی ہے۔