اقوام متحدہ اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تکنیکی رکاوٹوں کا سامنا

0 42

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک دلچسپ صورتحال سے دوچار ہوگئے۔ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا جیسے ہی یو این کے مشہور اسکیلیٹر پر سوار ہوئے تو وہ اچانک رک گیا۔ اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق یہ ایک حفاظتی نظام کی وجہ سے پیش آیا، تاہم اس واقعے پر سوال اٹھے کہ آیا یہ صرف تکنیکی خرابی تھی یا کچھ اور۔

اسی اجلاس میں ٹرمپ کو ایک اور مشکل اس وقت پیش آئی جب ان کی تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔ غصے میں آکر ٹرمپ نے کہا کہ “میں نے دنیا بھر میں سات جنگیں ختم کیں لیکن اقوام متحدہ سے مجھے صرف ایک خراب اسکیلیٹر اور خراب ٹیلی پرامپٹر ملا۔”

اقوام متحدہ کے ترجمان نے وضاحت دی کہ اسکیلیٹر کا مسئلہ محض اتفاقی تھا جبکہ ٹیلی پرامپٹر وائٹ ہاؤس کا انتظامی معاملہ ہے۔ تاہم، دونوں واقعات نے عالمی سطح پر ٹرمپ کو مذاق کا نشانہ بنا دیا اور سوشل میڈیا پر اس پر طنزیہ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.