’عورت کی کمائی میں برکت نہیں‘، صائمہ قریشی اپنے مؤقف پر قائم

0 42

اداکارہ صائمہ قریشی نے ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کے نزدیک عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی خاتون کو کام یا کاروبار سے نہیں روکتیں کیونکہ خود بھی کام اور کاروبار کرتی ہیں، مگر ذاتی طور پر سمجھتی ہیں کہ کمانا عورت کی بنیادی ذمہ داری نہیں ہے۔

صائمہ قریشی کے مطابق عورت پر گھریلو ذمہ داریاں زیادہ ہوتی ہیں اس لیے وہ بچت نہیں کر پاتی۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ برسوں سے محنت کرنے کے باوجود آج بھی کرائے کے مکان میں رہتی ہیں، جبکہ اگر کوئی مرد اتنی محنت کرتا تو شاید اپنا گھر بنا لیتا۔

انہوں نے کہا کہ بطور سنگل ماں کام کرنا ان کی مجبوری ہے، مگر یہ ان کا ماننا ہے کہ عورت کو گھر کی سپورٹ ملنی چاہیے۔ جب ان سے ماہرہ خان جیسی کامیاب خواتین کی مثال دی گئی تو صائمہ قریشی نے کہا کہ ایسی خواتین کو خاندان کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ حضرت خدیجہؓ کے کاروبار کو عام خواتین کے لیے مثال بنانا درست نہیں کیونکہ وہ ایک عظیم اور منفرد شخصیت تھیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.