ایشیا کپ: دسن شناکا کا شرمناک ریکارڈ، پاکستان کی آسان فتح
ایشیا کپ: دسن شناکا کا شرمناک ریکارڈ، پاکستان کی آسان فتح
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے سابق کپتان دسن شناکا پاکستانی بولرز کے سامنے ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز بن گئے۔ یہ ان کے کیریئر کا 14واں صفر ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے روانڈا کے کیون ارکوزے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کو 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 133 رنز تک محدود کر دیا۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد نے بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا کر میچ آسانی سے جیت لیا اور فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں، جبکہ سری لنکا کی پیش قدمی تقریباً رک گئی۔
شناکا کی بار بار ناکامیوں پر شائقین اور ماہرین نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں اپنی فارم بحال کرنے کے لیے بیٹنگ پر دوبارہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیم کے لیے مؤثر ثابت ہو سکیں۔