علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ضامن کی پراپرٹی سرکار کے قبضے میں
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ضامن کی پراپرٹی سرکار کے قبضے میں
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی سرکار کے قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، باوجود اس کے کہ وارنٹ گرفتاری جاری تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ:
ڈی جی نادرا علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کریں
گورنر اسٹیٹ بینک تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کریں
علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے
عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ علیمہ خان ہر جگہ موجود رہتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں، اور ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔ مقدمے کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب، پانچ اکتوبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان اور بھانجا شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔