پنجاب اور سندہ میں طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر اور پوری قیمت ملی
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندہ میں طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر اور پوری قیمت ملی، اس سے زمیندار کے پاس اگلی فصل کیلئے وسائل میسر ہیں۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس بار گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا پنجاب اور سندہ میں ایک طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر اور پوری قیمت ملی، اس کا براہ راست فائدہ زمیندار کو ہوا جس کے پاس اگلی فصل کیلئے وسائل میسر ہیں۔