تاریخ تہذیب وتمدن میں آرٹس اہمیت کی حامل حثیت رکھتا ہے، غلام نبی مری
تاریخ تہذیب وتمدن میں آرٹس اہمیت کی حامل حثیت رکھتا ہے، غلام نبی مری
کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی اور ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نے معروف قوم وطن دوست آرٹسٹ اکرم دوست سے ملاقات کی آرٹس ادب اور کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے اکرم دوست صاحب کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا
کہ اکرم دوست نے ہمیشہ اپنے آرٹس کے ذریعے سے بلوچ قومی ثقافت تہذیب وتمدن کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا جنہیں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے قومی تحریکوں میں قوم وطن دوستی کی فکرو خیال جدوجہد تاریخ تہذیب وتمدن میں آرٹس اہمیت کی حامل حثیت رکھتا ہے جو اپنے قومی تہذیب شناخت اور وجود کو مرمٹنے نہیں دیتا ہے اور اس فن کے ذریعے سے اپنے آنے والے نسل سے تہذیب کو متعارف اور وابستہ کراتے ہیں ۔