نواز شریف کو کینسر نہیں مرض قابل علاج ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی

0 237

لاہور :  ہیماٹالوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ فزیشن ڈاکٹر طاہر شمسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری سے متعلق کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ نواز شریف کو کینسر نہیں اور ان کا مرض قابل علاج ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سب سے خوشی کی بات ہے کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی ہے ان کی بیماری کا نام ایکیوٹ آئی ٹی پی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مرض عموما بچوں میں ہوتا ہے لیکن کچھ کیسز میں بڑی عمر کے لوگوں کو بھی ہوجاتا ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کینسر نہیں ہے ان کا مرض قابل علاج ہے، انہیں بون میرو (ہڈی کے گودے ) کا کینسر نہیں ہے ۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ اس مرض کی ریکوری 2 میں سے کسی ایک دوا سے ممکن ہوتی ہے ایک اسٹریرائڈ اور دوسری آئی وی آئی جی انجیکشنز ہیں جن کے ذریعے اس مرض کا علاج کیا جاتا ہے، عام طور ادویہ ملنے کے بعد 4 سے 5 دن میں پلیٹلیٹس کی ریکوری شروع ہو جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی وی آئی جی ملنے کے 10 تا 12دن بعد پلیٹلیٹس تقریبا نارمل ہو جاتے ہیں اور پلیٹ لیٹس کی سطح مناسب رکھنے کیلیے 6 ماہ تا ایک سال دوا کھانی ہوتی ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ جب پلیٹلیٹس مناسب سطح پر آجائیں تو انسان روز مرہ کے کام کرنے کے قابل ہوجاتا ہے اور خون بہنے کے خطرات میں نمایاں کمی آتی ہے۔واضح رہے کہ ہیماٹالوجسٹ(ماہر امراض خون)خون بنانے والے خلیات ، اعضا اور اس سے متعلق امراض کا علاج کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.