پی این ایس مددگار کی سمندر میں مرچنٹ شپ کی تکنیکی معاونت

1 503

پی این ایس مددگار کی سمندر میں مرچنٹ شپ کی تکنیکی معاونت

کراچی،(ویب ڈیسک)پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس مددگار نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران مرچنٹ شپ ILIA-10 کی طرف سے ایمرجنسی کال کا فوری جواب دیتے ہوئے تکنیکی معاونت فراہم کی۔ جہاز سمندر کاپانی کثیر مقدار میں بھر جانے کی وجہ سے ایک طرف کو جھک گیا تھا اورخراب موسم کی وجہ سے جہاز کے الٹ جانے کا خطرہ تھا۔

امدادی کال کا بروقت جواب دیتے ہوئے پی این ایس مددگار کی ٹیم نے جہاز پر تکنیکی معاونت فراہم کرتے ہوئے متاثرہ حصہ کی مرمت کی اور جہاز میں موجود پانی کو باہر نکال کر عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ پی این ایس مددگار کی انتھک کوششوں کی وجہ سے متاثرہ جہاز نے اپنی منزل کی جانب دوبارہ سفر کا آغاز کیا۔

پاکستان نیوی سمندر میں جہازرانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے ڈومور کا مطالبہ کر دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.