میٹرک کے امتحان میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے جی بی کے طلبہ کا پی ٹی اے کا دورہ
اسلام آباد (بیورو چیف) گلگت بلتستان سے میٹرک کے امتحان میں 25 سر فہرست اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ نے اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری جی بی محی الدین احمد وانی؛ چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل(ریٹائرڈ ) عامر عظیم باجوہ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ پی ٹی اے کے چیئرمین نے پی ٹی اے کی کارکردگی اور اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے طلباءکو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ مہارت میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا