نوشکی میں ایس پی اسکواڈ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، ایک شہری جاں بحق

0 25

نوشکی جمعہ کے روز شام 7 بج کر 50 منٹ پر نوشکی بس اڈے کے قریب ایس پی اللہ بخش بلوچ کے اسکواڈ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ خوش قسمتی سے ایس پی اللہ بخش بلوچ محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار محمد عمر مینگل، ثنا اللہ، محمد یاسر، دیدار بلوچ اور ضیا اللہ شامل ہیں، جبکہ راہ گیر وسیم احمد بادینی اور عبدالمنان بھی زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں راہ گیر نوجوان ناصر مینگل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔شدید زخمی دو پولیس اہلکاروں محمد عمر مینگل، دیدار بلوچ اور ایک راہ گیر وسیم احمد بادینی کو بہتر علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.