مستونگ کے ڈی ایس پی رفیق حمزہ مینگل پراسرار طور پر لاپتہ

0 48

کوئٹہ: مستونگ کے ڈی ایس پی رفیق حمزہ مینگل اپنے سرکاری ڈرائیور اور گاڑی کے ہمراہ حب سے مستونگ کے لیے روانہ ہوئے، تاہم سوراب کے قریب ان سے رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔

مقامی پولیس نے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ سیکیورٹی ادارے اور قریبی اضلاع کی پولیس الرٹ کر دی گئی ہیں۔ ابھی تک ڈی ایس پی اور ان کے ساتھ جانے والے افراد کے بارے میں کوئی واضح سراغ نہیں ملا۔ واقعے کے بعد مستونگ اور گردونواح میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

عوامی اور سیاسی حلقے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، اور سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ کسی منظم منصوبے کا حصہ ہے یا محض ایک حادثہ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.