دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی،ضیاءلانگو
کوئٹہ(پ ر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگونے خضدار میں انسپکٹر شربتِ خان پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر داخلہ نے شہید انسپکٹر کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی انہوں نے کہا کہ میں لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ وزیر داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی اور عوام کے تعاون سے ہر چلینج پر قابو پائیں گے وزیر داخلہ کی دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا۔