پاکستان نے بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا
پاکستان نے بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے بھارت کے ساتھ ملنے والی اپنی فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 بجے سے 9 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (CAA) نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا ہے۔
نوٹم کے مطابق یہ پابندی لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے بھارت سے منسلک مختلف فضائی روٹس پر لاگو ہوگی، اور دونوں دنوں کے دوران روزانہ 3 گھنٹے کے لیے فضائی حدود بند رہیں گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ممکنہ طور پر بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر لیا گیا ہے، اور تمام کمرشل پروازوں کو احتیاطی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔