ایس ایچ او وندر پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر غلام اکبر شیخ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری
اوتھل(نماٸندہ صحافت کوٸٹہ)ایس ایچ او وندر پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر غلام اکبر شیخ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری 3 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کے خلاف وندر پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی
ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی منورشیخ کی نگرانی میں ایس ایچ او وندر غلام اکبر شیخ کی امان اللہ نمانی نعیم اقبال اور تاج محمد لنگاہ کے ہمراہ کامیاب کارروائی میراں پیر چوک وندر پر کھڑے دو افراد کو مشکوک جان کر ان کی تلاشی لی جس پر اکرام اللہ ولد نصیب اللہ سے 1500 گرام چرس برآمد کرلیا دوسرے ملزم محمد ذاکر ولد سراج الدین ساکنان قلعہ عبداللہ سے بھی 1500 گرام چرس برآمد کرلیا
دونوں ملزمان نے شلوار قمیض کے اندر نکر پہن رکھے تھے جس میں چرس چھپائی گئی تھی اور دونوں ملزمان نے اپنے جوتوں کے تلوں میں بھی چرس کو فکس کیاہوا تھا تاہم انکی شاطرانہ چال وندر پولیس کے آگے کامیاب نہ ہو سکی اور دونوں ملزمان سے بالترتیب 3 کلو چرس برآمد کرکے ان کے خلاف وندر تھانہ میں مقدمات درج کرلیے
ملزمان کتنے ہی شاطر ہوں پولیس سے بچ نہیں سکتے منشیات فروشوں سمیت ہرقسم کے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں