فتح راکٹ سسٹم: دشمن کے لیے قہر، پاکستان کے لیے فخر

0 165

فتح راکٹ سسٹم: دشمن کے لیے قہر، پاکستان کے لیے فخر

: اللہ کی مدد سے معرکہ بنیان مَّرْصُوْص میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔پاک فضائیہ نے 3 بھارتی جدید رافیل لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کئے۔ پاک فضائیہ کیساتھ ساتھ پاک فوج کے فتح راکٹ سسٹم نے بھی دشمن کو کاری ضرب لگائی۔

تفصیلات کے مطابق فتح راکٹ سسٹم پاکستان کی طاقت،دشمن کا دفاعی نظام بے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح راکٹ سسٹم پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ویپن سسٹم ہے۔ فتح راکٹ سسٹم 140سے 700 کلو میٹر کی دوری تک دشمن کے مختلف اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم پاکستان میں تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس راکٹ سسٹم ہیں۔ فتح ون سرعت سے بیک وقت 8راکٹس کی مدد سے 8مختلف اہداف کو نشانہ بناتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتح ٹو سسٹم جدید ترین ایویونکس، نیویگیشن اور منفرد پرواز کی رفتار اور ٹریجکٹری سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ فتح تھری کی مار450کلو میٹر تک ہے۔ فتح فور سسٹم کی رینج700کلو میٹر تک ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیان مَّرْصُوْص کی کامیابی میں ایک بڑا کردار فتح راکٹ سسٹم نے بھی ادا کیا۔ فتح راکٹ سسٹم جیسے جدید ہتھیار پاکستان کے دفاع کے ضامن ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.