مارکیٹ فیس ٹینڈر سے سبزی وفروٹ کمیشن ایجنٹ وتاجروں کاکروڑوں کانقصان ہوگا ، عبدالظاہربڑیچ

0 344

آل بلوچستان آڑھتیان فروٹ اینڈ ویجیٹبل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کااجلاس زیرصدارت صدر حاجی عبدالظاہربڑیچ ہوا اجلاس میں شریک جنرل سیکرٹری حاجی ظہورکاکڑ چیئرمین سیدرازمحمدآغا سرپرست اعلی حاجی احمدبلوچ سینئر نائب صدر حاجی شمس اللہ اچکزئی وائس چئیرمین احمد شاہ پوپلزئی سکرٹری اطلاعات ہدایت اللہ بازئی نائب صدر عبدالباری بڑیچ ڈپٹی چئیرمین حاجی ضیاءالدین بادینی سیکرٹری فنانس احسان اللہ کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک غلام حسین بادینی ملک زیب قمبرانی علی حسن بلوچ ملک اورنگزیب شاہوانی ودیگر عہدیداران شریک تھے اجلاس میں کہاگیاکہ مارکیٹ فیس ٹنیڈر کسی صورت قبول نہیں مارکیٹ فیس ٹینڈر سے سبزی وفروٹ کمیشن ایجنٹ وتاجروں کاکروڑوں کانقصان ہوگا مارکیٹ فیس سے سبزی وفروٹ کے تاجروں کا معاشی قتل ہوگاایک طرف اس پسماندہ صوبے کازراعت وتباہ وبرباد ہے دوسری طرف سبزی وفروٹ کے تاجروں کو تباہی کی طرف لیجانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے مارکیٹ فیس ٹینڈر سے ایک پرائیویٹ ٹھکیدار سبزی وفروٹ کے تاجروں سے ایکٹ اور رول سے کئی گناہ زیادہ وصول کرتاہے جس سے سبزی وفروٹ کے تاجروں کو سالانہ کروڑوں کانقصان اٹھاناپڑھتاہے اور لڑائی جھگڑا روز کامعمول ہوتاہے لہذاصوبائی وزیرزراعت واجہ میراسدبلوج اس سنگین مسئلے کانوٹس لے کیونکہ میراسد بلوچ اس صوبے کے ساتھ مخلص ہے اور خیرخواہ ہے اور اس پسماندہ صوبے کے پسماندہ زراعت کے خیرخواہ ہے اور کامیابی کی طرف کامزن کررہے ہیں اور ہمارے امیدکی آخری کرن بھی میراسد بلوچ ہے لہذاہم مطالبہ کرتے ہے صوبائی وزیرزراعت سے کہ اس نارواں عمل کی فی الفور ایکشن لیکر ٹینڈر منسوخ کرکے مارکیٹ فیس مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین سے وصولی یقینی بنائے ودیگر ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیاجائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.