ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی سربراہی میں لیویز فورس اور پولیس کا مشترطور پر شہر میں فلیگ مارچ

0 474

خضدار(خ ن) کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی سربراہی میں لیویز فورس اور پولیس کا مشترطور پر شہر میں فلیگ مارچ،خضدار بازار، قومی شاہراہ پرقائم مساجد کاانہوں نے دورہ کیا، امن وامان کاجائزہ لیا اور مختلف مقامات پر متعین اہلکاروں کو ہدایات جاری کئے، عباد ت پر بیٹھے لوگوں سے ملے اور ان کے تاثرات سنے۔ ایس ایس پی خضدار سید محمد اقبال غرشین اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی، ایس ایچ او خضدارسٹی افضل زہری لیویز لائن آفیسر نوراحمداور فورس کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے لیلۃ القدرکی مبارک رات کے موقع پر خضدارمیں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے بڑے مساجد کا دورہ کیا، خضدار شہر میں مارکیٹس اور کاروباری مراکز کا جائزہ لیا۔ قومی شاہراہ پر واقعہ تبلیغی مرکز، مرکزی جامعہ مسجد بازار،نورانی مسجد آغا سلطان ابراہیم روڈپر واقع مساجد کے اندر گئے مساجد کے منتظمین اوراور مقتدیوں سے ملاقات کی۔خضدار بازار، فیصل چوک، چاندنی چوک،آغا سلطان ابراہیم روڈ، جھالاوان کمپلیکس،شاہسوار چوک، کھنڈ روڈ، خشبو چوک سمیت دیگرمختلف مقامات کا جائزہ لیا،دوران گشت اور فلیگ مارچ کے موقع پرمختلف مقامات پر سرپرائز چیکنگ بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی بلوچستان کے مائیہ ناز آفیسرز میں سے ایک ہیں وہ اپنے فرائض اور ذمہ داریاں جس احسن انداز میں نبہاتے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے لوگ ان پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ان کی جانب سے قیامِ امن اور عوامی مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ لیکر عملدرآمد کرنے کا جو فارمولا پیش کیا جاتا ہے اس کی نظیر کہیں اور نہی ملتی ہے یہ وجہ ہے ہر طبقہ فکر ان پر بے حد اعتماد حاصل ہے۔دوسرے عام دنوں کے علاوہ انہوں نے آج شبِ قدر کی بابرکت لمحات کے موقع پر فورس کی قیاد ت کرتے ہوئے مساجد تشریف لے گئے اور مارکیٹس کا دورہ کیا مساجد کے مقتدیوں نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا اور انہیں اپنے درمیان پا کر کافی خوشی بھی محسوس کی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.