کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صحت مند اور پر اعتماد معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جائے
کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صحت مند اور پر اعتماد معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جائے ۔کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے یہ خالق آباد الرسمی قلات میں بھی ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں جس میں کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈز کی تعمیر اور کھیلوں ٹورنامنٹس کا انعقاد شامل ہیں، ان اقدامات کا مقصد کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے شہید میر زیب لانگو کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فائنل میچ کے اختتام پر صوبائی وزیر نے ٹورنامنٹ کے ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیئے انہوں نے کہا کہ نوجوان کیل میں اپنا لوہا ضرور منوائین لیکن اسکے ساتھ نوجوانوں اپنے تعلیمی اور نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور توجہ دیں- کھلاڑیوں کو کسی بھی قسم کے تعصب اور تفرقہ سے بالاتر ہونا چاہئے کیونکہ یہ قوم کے نمائندے اور ہیرو ہوتے ہیں، کھلاڑیوں نے قوم کو یکجا اور متحد کرنے میں ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔