اکرام الدین کا مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں نہتے چرواہوں پر ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ روزے کی حالت میں ڈرون حملے میں معصوم بچوں،خواتین اور دیگر بے گناہ افراد کی شہادت ہوئی جو قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیشہ امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مگر بدقسمتی سے یہ خطہ بار بار دہشت گردی اور جنگی کارروائیوں کی زد میں آتا رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی اور حکومت کو اس حوالے سے واضح پالیسی اپنانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین