دشت و مند کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سرفراز بگٹی

0 78

کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرف رند اور پارٹی رہنما میر زبیر رند نے وزیراعلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی مسائل، سرحدی تجارت، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میر عبدالرف رند نے وزیراعلی کو دشت اور مند سمیت سرحدی علاقوں میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے آگاہ کیا اور بارڈر مینجمنٹ، بجلی کی قلت اور بدامنی کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کو فروغ دے کر نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت دی جا سکتی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماں کو یقین دلایا کہ دشت، مند اور دیگر سرحدی علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے جلد مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.