خضدارمیونسپل کار پوریشن کی جانب سے خضدار میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا

0 306

خضدار(این این آئی)خضدارمیونسپل کار پوریشن کی جانب سے خضدار میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ،صفائی مہم کے دوران تجاوزات کا خاتمہ ، ٹریفک کی روانی ، سڑکو ں کے اطراف ، گلی محلوںِ ،چوک و چوراہوں کی صفائی مہم کا حصہ رہے گی ۔ پیر کے روز میونسپل کارپوریشن خضدار کے آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد نعیم عمرانی ،انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل، نائب صدر بشیراحمد جتک نے صفائی مہم کا افتتاح کیا پہلے مرحلے میں قومی شاہراہ سے متصل چمروک سے دو تلوار تک صفائی کی گئی ، تجاوزات کا خاتمہ ہٹائے گئے اور ہٹانے کے لئے دکانداروں کو پابند کیا گیا اور شاہراہ پر جو رکاوٹیں تھیں انہیں ہٹایا گیا ، جب کہ دکانداروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ تجاوزات کا خاتمہ کریں اور سڑکوں پر اضافی اشیاء نہ رکھیں۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن خضدار کے آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ سمیت دیگر آفیسرز تاجر نمائندوں اور انتظامی آفیسرز نے چمروک سے دوتلوار تک مارچ بھی کیا ۔میونسپل کارپوریشن آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کا کہنا تھا کہ ہفتہ صفائی مہم کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنا اور جتنے تجاوزات اور رکاوٹیں ہیں ان کو ہٹانا ہے ، آج سڑکوں پر جو بجری ، ریت ، یا دیگر وزنی چیزیں رکھی ہوئی تھیں انہیں ہٹایا گیا ،اور دکانداروں کو پابند کیا گیا کہ وہ سڑکوں پر تجاوزات نہ کریں اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کی پوری مشینری اس صفائی مہم میں حصہ لے رہی ہے جب کہ عملے کو حاضر کردیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ خضدار شہر میں برسوں سے پڑے کچرے کے ڈھیر ہٹائے جارہے ہیں۔خضدار کے تمام علاقوں سے کچرے اٹھائے جارہے ہیں جب کہ اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کردیئے گئے ہیں اس سلسلے میں شہر کی خوبصورتی اور نظافت کو مد نظررکھ کر تمام تر وسائل بروئے کار لایاجارہاہے ،انہوںنے کہاکہ ہمارے جہاں کہیں بھی نوٹس میں لایاجاتا ہے تو میونسپل کارپوریشن کا عملہ وہی پہنچ جاتا ہے ، یہ ہمارا فرض بھی ہے اور ہماری ذمہ داریوں میں شامل بھی ہے کہ شہریوں کو کسی بھی دقت سے بچانے کے لئے بروقت ان کے گلی محلوں کی صفائی کو ممکن بنا کر انہیں کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں ۔ اس سلسلے میںآج سے خضدار شہر میںہفتہ وار صفائی مہم کاآغاز کیا جارہاہے اس ہفتہ وار صفائی مہم کی ابتداء چمروک سے کی جائے گی اس سلسلے میں ہمیشہ شہریوں کا تعاون درکار ہے وہ نشاندہی کریں میونسپل کارپوریشن کا عملہ وہاں بروقت پہنچ جائیگا ۔ میونسپل کارپوریشن خضدار کے آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کی جانب سے خضدار شہرکی رونق کو دوبالا کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں گلی محلوں کی صفائی کی جارہی ہے ، میونسپل کارپوریشن خضدار کے تمام عملے کو اپنی ڈیوٹی پر حاضر جب کہ دستیاب تمام مشینری صفائی کے امور پر لگا دیا گیا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.